Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: لانڈریز نے سروس چارجز 50 فیصد بڑھا دیے

مقامی صارفین نے چارجز بڑھانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے (فوٹو: سبق)
جازان ریجن کی مشرقی کمشنری العارضہ میں  لانڈریوں نے سروس چارجز میں 50  فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ مقامی صارفین نے اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق بعض لانڈریوں نے نیا نرخنامہ میونسپلٹی کے لوگو کے ساتھ چسپاں کر رکھا ہے اور گاہکوں کو نرخوں کے  بڑھنے کا احساس دلانے کے ان کو نمایاں مقامات پر لگایا گیا ہے۔
لانڈریکارکنان کا کہنا ہے کہ آپریشنل لاگت میں 100 فیصد اضافے کی وجہ سے نرخ بڑھائے گئے ہیں۔

نیا نرخنامہ نمایاں جگہ پر لگایا گیا ہے۔ (فوٹو: سبق)

مقامی صارفین نے اچانک اضافے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ اگر آپریشنل لاگت جیسا کہ لانڈریوں کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ 100 فیصد بڑھ گئی ہے تو تمام لانڈریوں نے نرخ کیوں نہیں بڑھائے۔ بعض لانڈریاں پرانے نرخوں پر ہی کام کر رہی ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ لانڈریوں کے جن مالکان نے نرخ بڑھائے ہیں وہ اس کے جواز میں ایسی باتیں کررہے ہیں جو قابل قبول نہیں، مثلا بجلی کے بل میں اضافہ جو ناقابل فہم ہے۔ بجلی کے نرخ ہر کمشنری اور شہر میں جو پہلے تھے وہ اب بھی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: