Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹ بال ورلڈ کپ: نیدرلینڈز امریکہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں

نیدرلینڈز کا کورٹر فائنل میں مقابلہ ارجنٹائن اور آسٹریلیا سے ہوگا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ سٹیج کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
سنیچر کی رات کو  خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکہ کو ایک کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے دی۔
نیدرلینڈز کا کورٹر فائنل میں مقابلہ ارجنٹائن اور آسٹریلیا سے ہوگا۔
نیدرلینڈ کی جانب سے میمپس ڈیپے اور ڈالے بلائنڈ نے پہلے ہاف میں گول کرکے سکور دو صفر کر دیا۔
تاہم دوسرے ہاف میں امریکہ کے حاجی رائٹ نے گول کرکے سکور ایک دو کر دیا۔
کھیل کے آخری لمحات میں نیدرلینڈ نے ڈینزل ڈمفرائی نے گول کرکے سکور ایک تین کر دیا جو کہ میچ کے احتتام تک برقرار رہا۔  
آج کے دوسرے میچ میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد بن علی سٹیڈیم، الریان میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ یہ میچ رات 12 بجے شروع ہو گا۔
میگا ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ 6 دسمبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا جس کے بعد میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گی ۔
کوارٹر فائنل مرحلہ  9 دسمبر سے شروع ہو کر 10 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔ اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
تیسری پوزیشن کے لیے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: