Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: جرمنی اور بیلجیئم آؤٹ، مراکش اور جاپان پری کوارٹر فائنل میں

جاپان نے ایک کے مقابلے میں دو گولز سے سپین کو شکست دی (فوٹو: اے ایف پی)
جرمنی اور بیلجیئم کی ٹیمیں قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہیں جبکہ گروپ ای میں جاپان اور سپین اور گروپ ایف میں کروشیا اور مراکش نے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
گروپ ای کے میچ کے بعد ایسی صورت حال دیکھنے کو ملی کہ چار بار چیمپیئن رہنے والا جرمنی میچ جیت کر بھی ایونٹ سے باہر ہو گیا جبکہ سپین ہار کر بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔
جمعرات کو گروپ ای کے دو میچ کھیلے گئے جن میں جرمنی کا مقابلہ کوسٹاریکا اور جاپان کا سپین سے تھا۔
جرمنی نے کوسٹاریکا کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دی اور دوسری جانب سپین ایک کے مقابلے دو گولز سے جاپان سے شکست کھا گیا۔
پری کوارٹر فائنل تک رسائی اور ایونٹ سے باہر ہونے کا فیصلہ میچز کے پوائنٹس کی بنا پر ہوا ہے۔
میچ کے بعد جاپان چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ جرمنی کے پوائنٹس میچ جیتنے کے باوجود چار تک ہی جا پائے تھے جبکہ سپین کے پوائنتس بھی چار ہیں۔
دوسری جانب سپین کے اگلے مرحلے میں جانے کی وجہ بھی بہتر پوائنٹس ہی رہے۔
اسی طرح گروپ ایف میں بیلجیئم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے جبکہ کروشیا اور مراکش نے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
جمعرات کو بیجلیئم کا مقابلہ کروشیا اور مراکش کا کینیڈا کے ساتھ ہوا۔
بیلجیئم اور کروشیا کے میچ میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر پائی اور فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا جبکہ مراکش نے کیننڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔
قطر کے الثمامہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکشی کھلاڑی حکیم زیاش نے  پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں کینیڈا کے خلاف پہلا گول کیا۔
 دوسرا گول 23 ویں منٹ میں کینیڈا کے خلاف النصیری نے پینالٹی ملنے پر کیا جبکہ کینیڈا کو ایک گول غلطی سے ملا جو پہلے ہاف کے  40 ویں منٹ میں مراکشی کھلاڑی نائف اکرد نے غلطی سے اپنے کی خلاف گول کردیا جس کا فائدہ کینڈا کو ملا اس طرح کینیڈا کوایک گول مل گیا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی تھی۔

شیئر: