Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج مملکت کے کس شہر میں درجہ حرارت سب سے زیادہ رہا

سب سے کم درجہ حرارت طریف میں ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ اتوار 4 دسمبر 2022 کو مملکت میں سب سے زیادہ گرم شہر مکہ مکرمہ رہا جہاں درجہ حرارت  33 سینٹی گریڈ رہا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آج اتوار کو سب سے کم درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ طریف شہر میں ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جازان، قنفذہ اور جدہ میں  32 سینٹی گریڈ، شرورہ، ینبع اور مدینہ منورہ میں  30 سینٹی  گریڈ، الاحسا، الخرج، وادی الدواسر اور ریاض میں  29 سینٹی گریڈ جبکہ الدوادمی، بریدہ، دمام اور بیشہ میں آج درجہ حرارت  28 سینٹی گریڈ رہا۔
قومی مرکز کاکہنا ہے کہ آج سب سے کم درجہ حرارت طریف میں 6، القریات میں  7، باحہ و ابھا میں  8، عرعر میں  9 اور تبوک میں 10 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: