Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں شدید گرمی، درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ رہا

الاحسا میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ رہا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر کو مملکت کے گرم ترین شہروں کے نام جاری کیے ہیں۔
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ پیر 15 اگست کو 48 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے حوالے سے سعودی عرب کا دمام گرم ترین شہر رہا۔ الاحسا میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ جبکہ القیصومہ میں 45 سینٹی گریڈ اور رفحا میں 44 سینٹی گریڈ رہا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پیر کو تبوک کے الحرۃ روڈ پر بارش کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہےْ۔ بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔

شیئر: