Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں چھوٹے اورمتوسط درجے کے تجارتی ادارے کتنے؟

مملکت میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے 9 لاکھ سے زائد ادارے کام کررہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
چھوٹے اوردرمیانے درجے کے معاشی اداروں کے امور کی نگران اتھارٹی’منشآت‘ کا کہنا ہے کہ مملکت میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے 9 لاکھ 78 ہزار سے زائد کمرشل ادارے کام کررہے ہیں۔
ان کی تعداد میں سال رواں کی دوسری سہہ ماہی کے بعد سے اب تک 9.7 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منشات کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں چھوٹے اوردرمیانے سائز کے اداروں کی تعداد 36.1 فیصد جبکہ مکہ مکرمہ ریجن 20.6 فیصد سے دوسرے اورمشرقی ریجن 12.5 فیصد سے تیسرے نمبرپرہے۔
’منشآت‘ کا کہنا ہے کہ چھوٹے اوردرمیانے سائز کے ادارے مختلف  نوعیتوں کی اقصادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔
تعمراتی شعبے میں اداوں کی تعداد 20.7 فیصد ۔ سروسز کے شعبے میں انکا تناسب 11.6 فیصد ہے۔
منشآت نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2025 تک مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سال رواں کے مقابلے میں 65 فیصد تک اضافہ ہوگا۔

شیئر: