Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے والے چھ تجارتی ادارے سیل 

اداروں پر جرمانوں کے علاوہ مقررہ تادیبی کارروائی بھی کی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے بحرہ کمشنری میں لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے والے چھ تجارتی اداروں کو سیل کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے بغیر مکہ میونسپلٹی نے ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ’ بحرہ کی بلدیاتی کونسل کے انسپکٹرز نے جمعے کو تفتیشی مہم کے دوران ان چھ تجارتی اداروں کو سیل کردیا جو لائسنس کے بغیر کاروبار کررہے تھے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اداروں کے مالکان پر جرمانوں کے علاوہ مقررہ تادیبی کارروائی بھی کی گئی ہے‘۔ 
یاد رہے کہ بحرہ بلدیاتی کونسل ان دنوں صحت عامہ کے ضوابط پر عمل درآمد اور تجارتی و غذائی اداروں کے یہاں قانون کی پابندی کے حوالے سے خصوصی مہم چلائے ہوئے ہے۔ 

شیئر: