Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سپر ڈوم میں کتاب میلہ، کل افتتاح ہوگا

’کتاب میلہ 10 دن تک جاری رہے گا، متعدد دانشوروں کے لیکچر اور ورکشاپس ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ سپر ڈوم میں کل جمعرات کو کتاب میلے کا افتتاح ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں کتاب میلہ 10 دن تک جاری رہے گا جس میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے کے ضمن میں کئی دانشوروں کے لکچر اور ورکشاپس کا انعقاد ہوگا‘۔
جدہ سپر ڈوم میں منعقد کتاب میلے میں مقامی، عرب اور عالمی پبلشرز حصہ لے رہے ہیں اور عربی کے علاوہ انگریزی کتابیں فروخت کی جائیں گی۔

شیئر: