Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ کی تجدید دو برس کے لیے کی جاسکتی ہے؟

کمرشل کارکنوں کے اقامے کی تجدید ورک پرمٹ سے مشروط ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ کے قانون کے مطابق گھریلوغیرملکی کارکنوں کا اقامہ دوبرس کےلیے تجدید کرایاجاسکتا ہے۔
اقامہ کی تجدید کےحوالے سے تجارتی کارکنوں کے لیے ضوابط مختلف ہوتے ہیں۔
تجارتی کارکنوں کے اقاموں کی تجدید وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے ورک پرمٹ کے اجرا سے منسلک ہوتا ہے۔
 ۔۔ اقامہ کی تجدید کے حوالے سے ایک صارف نے جوازات کے ٹوئٹرپردریافت کیا ’ مقامی کمپنی میں کام کرتا ہوں ، اقامہ ختم ہونے کے قریب ہے کیا دو برس کےلیے تجدید کیا جاسکتا ہے؟‘ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ گھریلو کارکنوں کے اقامہ ایک اوردوبرس کےلیے تجدید کیے جاسکتے ہیں جبکہ کمرشل کارکنوں کے اقامے انکے ورک پرمٹ کی مدت کے مطابق ہی تجدید کرائے جاسکتے ہیں۔ 
ورک پرمٹ کی مدت جتنی ہوگی اقامے کی تجدید بھی اسی کے مطابق کی جائے گی۔  ورک پرمٹ 6 ماہ کے لیے تجدید کرانے کی صورت میں اقامہ کی تجدید ایک برس کےلیے نہیں کی جاسکتی۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ کے تحت گھریلو کارکنو ں کے اقامے کا اجرا اورتجدید کیا جاتا ہے۔ گھریلو کارکن جنہیں عربی میں ’عمالہ منزلیہ‘ کہا جاتا ہے ان کے اقامے وزارت افرادی قوت سے منسلک نہیں ہوتا اس  لیے انہیں ورک پرمٹ درکار نہیں ہوتا۔ 
دوسری جانب کمرشل کارکن جو کہ کمپنی یا تجارتی ادارے کی زیرکفالت ہوتے ہیں کہ اقاموں کا اجرا اورتجدید سے قبل انکے ورک پرمٹ بنائے جاتے ہیں۔  
کمرشل کارکنوں کے ورک پرمٹ کا اجرا اورانکی تجدید وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے پروگرام ’سعودائزیشن ‘ کے تحت کیا جاتا ہے۔  
ایسے پیشے جن پرغیرملکیوں کے کام کرنے کی ممانعت ہوتی ہے وہاں صرف سعودی شہریوں کو ہی روزگار فراہم کیاجاتا ہے۔  جوادارے غیرملکی کارکنوں کو رکھنا چاہتے ہیں انہیں کارکنوں کے ورک پرمٹ جاری کرانے کے لیے مقررہ فیس ادا کرنا ہوتی ہے جو کہ کم از کم 7000 ریال سالانہ ہوتی ہے۔ 
ورک پرمٹ جاری کرانے کے بعد اقامے کی تجدید اسی کے مطابق کی جاتی ہے۔ رواں برس کے آغاز سے غیرملکیوں کے اقاموں کی تجدید کے لیے سہہ ماہی سہولت فراہم کی گئی ہے تاہم اس کے لیے پہلے ورک پرمٹ کی تجدید کی جائے گی بعدازاں اقامے کی تجدید ممکن ہوتی ہے۔ 

گھریلوکارکنوں کا اقامہ دوبرس کےلیے تجدید کیاجاسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے جاری ہونے والے ورک پرمٹ کے بعد محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازت ‘ کے کارکنوں کے اقامے کی تجدید کی جاتی ہے۔ 
دوسری جانب گھریلو کارکنوں کے اقاموں کی تجدید میں وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے ورک پرمٹ جاری نہیں کیاجاتا اس لیے انکے اقامے کی تجدید بھی ایک یا 2 برس کے لیے کرائی جاسکتی ہے جبکہ کمرشل کارکنوں کے اقامے کی تجدید ورک پرمٹ کی مدت سے مشروط ہے۔ اگرکوئی آجر اپنے کارکن کے ورک پرمٹ کی فیس دو برس کےلیے جمع کرانے کے لیے یکمشت اتنی فیس ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہے تو وہ کراسکتا ہے 
 

شیئر: