Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین کے سفر پر محکمہ پاسپورٹ وضاحت کرے، محمد المعدی

ریاض.... حقوق انسانی بورڈ میں تعلقات عامہ کے سربراہ محمد المعدی نے کہا ہے کہ شاہی ہدایت کے مطابق سعودی خواتین کو مختلف خدمات کی فراہمی پر ولی امر کی منظوری لینے کی ضرورت نہیں۔ سعودی خواتین سماجی و تعلیمی خدمات کے علاوہ ملازمت بھی کر سکتی ہیں۔ اس کے لئے انہیں ولی امر کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شاہی ہدایت میں اس بات کی وضاحت نہیں تھی کہ آیا سعودی خاتون ولی امر کی منظوری کے بغیر بیرون ملک سفر کر سکتی ہے یا نہیں ؟ اس بات کی وضاحت محکمہ پاسپورٹ ہی دے سکتا ہے۔ 

شیئر: