Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سموگ کی سفید چادر سے ڈھکا دہلی

دہلی گذشتہ کچھ دنوں سے ’انتہائی خراب‘ فضائی معیار کا سامنا کر رہا ہے (فوٹو: روئٹرز)
انڈیا میں سموگ کی سفید چادر نے دہلی شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ہر سال نومبر اور دسمبر میں پڑوسی ریاستوں کے کسانوں کی جانب سے کھیتوں کی صفائی کے لیے بھوسا جلانا سموگ کی بنیادی وجہ ہے۔
فضائی معیار میں خرابی کی وجہ سے دہلی شہر کی کیا صورتحال ہے دیکھیے روئٹرز کی ان تصاویر میں۔

 صبح کے وقت کچھ لوگ ہمایوں کے مقبرے کے سامنے چہل قدمی کر رہے ہیں۔

نئی دہلی میں زیر تعمیر رہائشی عمارت سموگ سے ڈھکی ہوئی ہے۔

سبھاش چندر بوس کے مجسمے کے قریب سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہے۔

کچی آبادی کے طلبہ کھُلے آسمان تلے پڑھ رہے ہیں۔

دریائے جمنا کے کنارے کسان کھیتوں میں کام کر رہے ہیں۔

انڈیا گیٹ کے قریب سڑک پر گاڑی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

اکشردھم مندر پوری طرح سموگ میں ڈھکا ہوا ہے جبکہ ایک پرندہ گرد آلود فضا میں نظر آ رہا ہے۔

چٹھ پوجا کے تہوار کے موقع پر لوگ عبادت کے لیے جمع ہیں۔

ایک جوڑا دریائے جمنا کے کنارے فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہے۔

ایک شخص صبح سویرے دریائے جمنا میں اپنے کپڑے دھو رہا ہے۔

شیئر: