Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل اور دہلی نے گٹھ جوڑ کررکھا ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ... وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چمن بارڈر پر افغان جارحیت کے باوجود افغانستان کے ساتھ قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ سرحدوں پر مزید کارروائی کی گئی تو بھر پور جواب دے دیں گے۔ ہفتے کو سیالکوٹ میں صحافیوںسے گفتگو مےں انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر پر افغان فور سزکی جارحیت افغانستان کے اندرونی حالات سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مغربی سرحد پر د ہلی، کابل نے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے تاکہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر جارحیت کے بعد افغان حکام کو اپنی غلطی کا احساس کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قیام نہ صرف افغانستان اور پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ اس سلسلے میں ہماری کوشش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ افغانستان اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہیں۔ہماری خواہش ہے کہ د ہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان اور افغانستان مل کر لڑیں ۔اس جنگ میں چین اور روس سمیت دیگر پڑوسی ملکوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔

 

شیئر: