Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گالف سعودی نے ہزاروں سعودیوں کو گیم سے متعارف کرا دیا

گولف سعودی کا مقصد ایسا پلیٹ فارم تیار کرنا ہے جو سعودیوں کو راغب کرے۔ فوٹو عرب نیوز
گالف سعودی ایک ایسی تنظیم ہے جس نے صرف 12 ماہ کی مدت میں بڑے پیمانے پر  اپنے پروگراموں میں ہزاروں سعودیوں کو اس گیم سے متعارف کرایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  اس تنظیم نے سعودی عرب کے تیزی سے بڑھتے ہوئے گولف منظر میں مستقبل کے  کھلاڑیوں کو  ڈھونڈنے اورانہیں بہترین تربیت دینےکے لیے دنیا کے پہلے عرب گالف انڈسٹری ایجوکیشن پاتھ وے کا آغازکیا ہے۔
گالف سعودی نے سال بھرمیں مردوں اور خواتین کے پیشہ ورانہ گالف میں سات ایونٹس منعقد کیے ہیں، ان ٹورنامنٹ کے فاتحین کے لیے 10ملین ڈالر سے زیادہ انعامی رقم رکھی گئی۔
2022 کے ایونٹس کیلنڈر میں گولف سعودی نے مردوں کے کھیل میں ایشین ٹور کے ساتھ ایک نیا  الحاق کیا جس کی وجہ سے عالمی گولف میں ایشیا میں اس کے کردار کی اہمیت بڑھی ہے۔
دسمبر 2022 میں ایشین ڈویلپمنٹ ٹور میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی اوپن کو شامل کرنے کے لیے اس کی شراکت داری کو بڑھا دیا گیا ہے۔
تمام اہل پیشہ ور گولفرز اور دیگر  کھلاڑی، سپانسرز اور کھیل کے شائقین خاص طور پر سعودی عرب میں مقیم کھلاڑیوں کے لیے بہت سے مواقع  پیدا کئے  ہیں جس سے گیم کو مزید جامع بنایا گیا ہے۔
واضح طور پر2022 میں گالف سعودی کا بنیادی فوکس نہ صرف تقریبات کے لحاظ سے بلکہ شرکت کے لحاظ سے بھی خواتین کا گالف رہا ہے۔

2025 تک سکولوں سے ایک لاکھ 35 ہزار گالف کھلاڑیوں کا ہدف ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی گالف فیڈریشن اور گالف سعودی کے ڈپٹی چیئرمین اور سی ای او ماجد السرور نے  بتایا ہے کہ میں گالف سعودی میں 2022 کو بہت زیادہ فخر کے ساتھ دیکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلی بار زیادہ سے زیادہ سعودی گولفرز کو اس کھیل میں لا رہے ہیں جس  کے نتیجے میں ہم مملکت میں اس کھیل کی مضبوط ترقی دیکھ رہے ہیں۔
ہم 2023 میں خاص طور پر خواتین گولفر کے پروفائل کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں اور کھلاڑیوں کو ان کے کھیل کے معیار کے مطابق  انعامات سے نوازا جائے گا۔
رول ماڈل کے طور پر دنیا کی بہترین خواتین گالفرز کی موجودگی  بھی اس کھیل کی ترقی اور مملکت میں کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کے لیے لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی شرکت وہ واحد عنصر نہیں جس پر گالف سعودی توجہ مرکوز کر رہا ہے تنظیم یہ بھی چاہتی ہے کہ سعودی مردوں اور بچوں کو گولف کی تمام سہولیات تک مکمل رسائی حاصل ہو۔

عالمی گولف میں ایشیا میں اس کھیل کے کردار کی اہمیت بڑھی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

گولف سعودی کا مقصد یہ ہے کہ وہ ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کرے جو مملکت بھر سے سعودیوں کو راغب کرے۔
گالف سعودی کی بڑے پیمانے پر شرکت کرنے والی ٹیم اس مقصد کی قیادت کر رہی ہے جس نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے کہ سعودی عوام کو وہ مواقع میسر ہوں جن کی انہیں گولف کے ساتھ مشغول ہونے کی ضرورت ہے۔
سکولوں کے لحاظ سے گالف سعودی اس کھیل کو اپنے نصاب میں شامل کرنے اور 2025 تک سکولوں کے ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد شرکاء کو کھیل میں لانے کا  کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
گالف سعودی 2025 تک 700 ٹرائی گولف ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے بھی کوشاں ہےتاکہ گالف کو کمیونٹی میں مالز، پارکس، کھیلوں کی تقریبات اور کنسرٹس جیسی جگہوں پر لایا جا سکے۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: