Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان اور عسیر ریجن میں منشیات سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام، 413 سمگلر گرفتار

زیر حراست افراد میں 310 سعودی شہری اور103 درانداز ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے جازان اورعسیر ریجنوں میں منشیات سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی فورس ادارے کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ’ سیکیورٹی فورس کے گشتی دستوں نے رواں برس یکم اکتوبر سے 17دسمبر تک 11 ٹن 247 کلو گرام قات( نشہ آور پتے)، 955 کلو گرام حشیش اور3 لاکھ 59 ہزار863 ممنوعہ گولیاں ضبط کی ہیں‘۔

گرفتارسمگلروں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)

ترجمان نے بتایا کہ’ 413 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے 310 سعودی شہری اور103 درانداز تھے۔ دراندازوں میں سے61 کا تعلق یمن،40 کا ایتھوپیا اور دو کا پاکستان سے ہے‘۔ 
ترجمان نے بتایا کہ’ سمگلروں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی اورانہیں ضبط شدہ نشہ آور اشیا سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: