Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام امان اللہ خان کی یاد میں تقریب

مقررین کی طرف سے کشمیری رہنما کو خراج عقیدت پیش کی گئی، کمیونٹی کی بڑی تعداد کی شرکت
 
ریاض (ذکاءاللہ محسن) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام کشمیری رہنما امان اللہ خان کی یادمیں تقریب کا انعقاد ریاض کے مقامی ہوٹل میں کیاگیا جس میں کشمیر اوورسیز فورم، مسلم کانفرنس، مسلم لیگ نون آزاد کشمیر اور پاکستان  پیپلز پارٹی آزاد جموں کشمیر کے اکابرین کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد منظور چشتی تھے جبکہ صدرات نوید اجمل نے کی ۔سردار سلیم آفتاب اور نثار احمد قادری نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری رضاکی تلاوت قرآن پاک ہوا جبکہ ہدیہ نعت عابد شمعون چاند نے پیش کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض انجینئر عامر چشتی نے بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔ مختلف مقررین نے امان اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عہد ساز شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد میں گزری۔ منظور احمد چشتی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  امان اللہ خان کے وژن کو آگے بڑھانا اب ہماری ذمےداری ہے۔ نوید اجمل نے کہا کہ جس طرح کشمیر میں تمام حریت رہنما متحد ہیں، اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک موقف اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑا جا سکے۔سری نگر سےرہنما مشتاق اجمل نے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تحریک قائد امان اللہ خان کی پہلی یاد کے موقع پر تقریب کا انعقاد کرنے پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے تمام عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔تقریب کے دیگر مقررین میں بشارت کشمیری،ولید عبداللہ،توفیق، چوہدری افضل ، مشتاق،ابرار مغل ، طاہر بشیر، معروف راجہ،ملک قیوم ، سردار عبدالباسط، سردار شیراز،طارق ایوب، افتخار شاکر اور خواجہ نثار احمد قادری شامل تھے۔تقریب کے آخر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی طرف سے اپنے اہم کارکنان ملک مصور، راشد منیر، منور حسین،محسن ملک ، معروف راجہ، نصیر احمد، ظہیر کشمیری اور ولید عبداللہ کو بہترین کارکردگی پر خصوصی میڈل دیئے گئے جبکہ ریاض کے معروف صحافی الیاس رحیم ، جہانزیب امجد اور عابد شمعون چاند کو ان کی اعلی صحافتی خدمات پرشیلڈ پیش کی گئی۔
 
 
 
 
 

شیئر: