Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا: زائد المیعاد 300 کلو گرام گوشت ضبط

گوشت پر نئی تاریخوں کے جعلی سٹیکر لگائے جارہے تھے۔ (فوٹو عاجل)
الاحسا کی میونسپلٹی نے کہا ہے کہ یہاں زائد المیعاد 300 کلو گرام گوشت ضبط کرلیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الاحسا میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ہمارے انسپکٹرز نے المبرز بلدیاتی کونسل کے دائرے میں آنے والی دکانوں پر چھاپے مارے تھے جہاں یہ بات ریکارڈ کی گئی کہ دکاندار جعلی تاریخ کے سٹیکرز لگا کر زائد المیعاد گوشت فروخت کررہے تھے۔
میونسپلٹی نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر توجہ  دلائی ہے کہ زائد المیعاد تمام گوشت ضبط کرلیا گیا اور خوراک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کردی گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: