Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: ٹرک سے 32 ٹن مرغیوں کا زائد المیعاد گوشت ضبط

گوشت کے پیکٹوں پر پرانی تاریخیں تھیں۔ (فوٹو جدہ میونسپلٹی ویب سائٹ)
جدہ میونسپلٹی نے مرغیوں کا زائد المیعاد 32 ٹن گوشت ضبط کرلیا۔ جو ایک ٹرک پر لدا ہوا تھا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ٹرک الملیسا بلدیاتی کونسل سے گزر رہا تھا۔ مرغی کے گوشت کے پیکٹوں پر پرانی تاریخیں پڑی ہوئی تھیں۔
الملیسا بلدیاتی کونسل کے چیئرمین انجینیئر مہدی الیامی نے کہا کہ ہماری فیلڈ ٹیمیں معمول کے تفتیشی دورے پر تھیں۔ اسی  دوران انہیں ایک ٹرک نظر آیا جس پر کھانے پینے کی اشیا منتقل کرنے  کے لیے مطلوب لوگو لگا ہوا نہیں تھا۔ اس پر 40 فٹ والا کنٹینر لدا ہوا تھا۔ جس میں فروزن مرغیاں رکھی ہوئی تھیں۔ معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ زائد المیعاد ہیں۔ علاوہ ازیں نامناسب طریقہ سے ذخیرہ تھیں۔
الیامی نے بتایا کہ تمام مرغیاں ضبط کرکے تلف کرادی گئیں۔ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا۔ قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: