Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیجریوال کو 2کروڑ روپے لیتے دیکھا تھا، مشرا

نئی دہلی ... نئی دہلی کی کابینہ سے برطرف وزیر کپل مشرا نے اتوار کو الزام لگایا کہ انہوں نے آپ پارٹی کے اپنے ساتھی ستیندر جین کو پارٹی سربراہ اروند کیجریوال کو 2کروڑ روپے نقد دیتے ہوئے دیکھا تھا۔ میں نے دہلی کے اینٹی کرپشن بیورو کو فوری طورپر آگاہ کردیا تھا۔ جب گزشتہ روز میں عام پارٹی کے سربراہ سے ملاقات کیلئے گیا تو میں نے انہیں بتایا کہ میں ا ینٹی کرپشن بیورو کو اس حرکت سے آگاہ کرچکا ہوں اور اسی لئے مجھے گزشتہ روز کیجریوال نے کابینہ سے برطرف کیا۔ ایک دن قبل ہی میں نے جتیندر کو 2کروڑ روپے نقد کیجریوال کو دیتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ مشرا ، کیجریوال حکومت میں صحت او رپی ڈبلیو ڈی کے وزیر تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کیجریوال سے پوچھا کہ یہ کیا ہے اور رقم کس لئے دی گئی ہے۔ کیجریوال نے جواب دینے سے انکار کردیا تھا۔ پھر اس کے بعد کہا کہ سیاست میں یہ تو ہوتا ہی رہتا ہے۔ بعد میں بات کرینگے۔ مشرا نے کہا کہ میں اس رات سو نہیں سکا اور پھر میں نے اینٹی کرپشن بیورو کو اس سے آگاہ کردیا۔ جب میں نے رقم دیکھ لی تھی تو خاموش نہیں رہ سکتا تھا۔ مجھے اپنی سیاسی حیثیت یا زندگی کی کوئی فکر نہیں۔ میں یہ جھوٹ چھپا نہیں سکتا تھا۔ میں واحد وزیر تھا جس کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہوئی۔ستیندرا جین کا نام بلیک منی اور منی لانڈرنگ میں آتا رہا ہے۔ سی بی آئی نے اس کی تحقیقات بھی کی ہے۔

شیئر: