Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس پالیسی ہولڈرز کے تحفظ کے لیے ساما کی نئی ہدایات کیا ہیں؟ 

کمپنی کے ای پلیٹ فارم سے ویب سائٹس کو مربوط نہ کیا جائے( فائل فوٹو عکاظ)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے انشورنس کمپنیوں سے کہا ہے کہ ’وہ انشورنس پالیسی خریدنے والوں کے تحفظ کےلیے کسی بھی ادارے یا کمپنی کے ای پلیٹ فارم سے اپنی ویب سائٹس کو مربوط نہ کریں‘۔
ساما کا کہنا ہے کہ’ پیشگی اجازت کے بغیر ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے۔ ای پلیٹ فارم سے مربوط کمپنیاں اپنی قانونی پوزیشن پر نظر ثانی کریں اور ایک ماہ کے اندر ساما سے اصلاح حال کی درخواست کریں‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران گاڑیوں کی انشورنس سے 30.1 فیصد زیادہ آمدنی ہوئی ہے۔ 
ساما نے بتایا کہ ’سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں ادا شدہ انشورنس قسطوں کی مجموعی رقم میں 31.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے‘۔
’یہ رقم 13ارب ریال تک پہنچ گئی ہے۔ 2021 کی تیسری سہ ماہی میں مجموعی رقم 9.9 ارب ریال تھی‘۔ 

شیئر: