Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے لیے لائسنس دگنے ہوگئے

لائسنسوں کی مجموعی تعداد 1054 تک پہنچ گئی(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعو دی وزارت سرمایہ کاری نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران سرمایہ کاری کے لائسنس دگنے ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت سرمایہ کاری نے بتایا کہ جون 2021 کے آخر میں لائسنسوں کی مجموعی تعداد 1054 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ برس کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 108 فیصد تعداد بڑھ گئی ہے۔
وزارت سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ سعودیوں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے مشترکہ منصوبوں کے لائسنس 2020 کی پہلی ششماہی میں کل لائسنس کے 27 فیصد ہوگئے ہیں۔
سال رواں کی پہہلی ششماہی کے دوران ان کا تناسب  45 فیصد تک پہنچ گیا۔ وزارت نے بتایا ہے کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 21 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: