Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سمیت بیشترعلاقوں میں بارش کی توقع،شدید سردی کاامکان

تبوک ودیگر علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکزکا کہنا ہے کہ جمعرات کو شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ سنیچر تک جاری رہے گا۔
بعض مقامات پرموسلا دھاربارش کے بعد سیلاب کا امکان بھی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے توجہ دلائی ہے کہ مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ، طائف، الجموم، الکامل، بحرہ، خلیص، اللیث، القنفذہ، العرضیات،اضم، میسان، الخرمہ، المویہ اور رنیہ کمشنریوں میں جمعہ اور سنیچر کو بارش کاقوی امکان ہے۔ باحہ اورعسیر ریجنوں میں بھی بارش    کی توقع ہے۔ 
 بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ، القصیم، ریاض ریجنوں کی متعدد کمشنریوں تک پھیلے گا۔ الشرقیہ ریجن میں اوسط درجے کی بارش کے امکانات ہیں جبکہ مذکورہ دونوں دنوں میں جازان اور نجران ریجنوں کے مختلف مقامات پر بھی گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ   لوگ وادیوں اور نشیبی مقامات پر قیام کرنے سے گریز کریں۔

ریاض میں پارہ 4 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے(فوٹو، ایس پی اے)

  دریں اثنا اخبار  24 کے مطابق موسمیات کے  قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے توقع ظاہر کی ہے کہ الجوف، حدود شمالیہ، تبوک، قصیم، حائل، مدینہ منورہ اور الشرقیہ کے شمالی علاقوں میں درجہ  حرارت منفی ڈگری سے نیچے چلا جائے گا۔ 
العقیل کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں آئندہ  ایام کے دوران درجہ حرارت 4 اور5 ڈگری سینٹی  گریڈ تک کم ہوجائے گی۔ 
العقیل نے کہا ہے کہ  مملکت میں ابھی سرد موسم کا آغاز ہوا ہے۔ مملکت کے تمام علاقے بارش کی زد میں رہیں گے۔ تبوک ریجن کے بالائی مقامات اور حدود شمالیہ کے چند علاقوں اورالجوف ریجن میں برفباری ہوگی۔ 

شیئر: