خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھیجے گئے ٹیلی گرام میں والدہ کی وفات پر نریندر مودی، ان کے خاندان اور ملک سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انڈیا کے وزیر اعظم کی والدہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ وزیر اعظم مودی اور ان کے بھائیوں نے جمعے کو اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا کی ہیں۔