امارات میں پہاڑی علاقے کی سیر کے دوران باپ بیٹا ڈوب کر ہلاک
امارات میں پہاڑی علاقے کی سیر کے دوران باپ بیٹا ڈوب کر ہلاک
اتوار 1 جنوری 2023 5:19
اماراتی شہری راس الخیمہ کے شعم نامی علاقے میں سیر کےلیے گیا تھا( فوٹو امارات الیوم)
امارات میں ایک پہاڑی علاقے کی سیر کے دوران اماراتی باپ اور بیٹا گہرے بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر ہلاک ہوگئے۔
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی شہری سلطان مرزوق الشحی کے بھائی سلیمان الشحی نے بتایا کہ’ حادثے سے قبل بھائی سے ٹیلیفون پر بات ہوئی تھی۔ اس نے بتایا تھا کہ وہ اپنی فیملی کو وادی میں سیر کے لیے لے کر جا رہا ہے‘۔
اماراتی شہری راس الخیمہ کے شعم نامی علاقے میں گیا تھا۔ وہاں وادی شحہ مشہور ہے۔ یہ پہاڑی علاقہ ہے۔ فیملی نے جیس پہاڑ کے قریب خیمے کے لیے ایک جگہ کا انتخاب کیا۔ ان کا خیال تھا کہ وہ جگہ محفوظ ہے۔
کھانے کے بعد 13 سالہ بیٹا ہاتھ دھونے کے لیے قریبی جگہ گیا جہاں وہ بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر گیا۔ اسی دوران ماں نے رونا اور چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ 39 اماراتی شہری اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے گیا تاہم وہ بھی گڑھے میں گر گیا۔
دونوں میں سے کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ صحرا اور پہاڑی علاقے میں اتنا گڑھا گہرا ہوگا۔ گڑھے کے اطراف کوئی حفاظتی جال بھی نہیں تھا۔
بعد ازاں امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر باپ اور بیٹے کی لاشیں گہرے گڑھے سے نکال لیں۔