Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جازان ریجن میں 2 غیرملکی سیلاب میں ڈوب گئے 

جازان ریجن میں مرنے والے یمنی شہری تھے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں سیلابی پانی میں دو غیرملکی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ سیلاب سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مرنے والے یمنی شہری تھے۔ ایک کی عمر 18 اور دوسرے کی  25 سال تھی۔
مرنے والوں میں ایک کے رشتے دار نے بتایا کہ’ اس کا عزیز تیراکی کے لیے سیلاب سے جمع پانی میں گیا تھا لیکن اس سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ دوسرے نے اسے بچانے کی کوشش کی اور وہ خود بھی جان کی بازی ہار گیا‘۔ 
محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے ڈوبنے یمنی شہریوں کی لاشیں نکال کر ان کے اعزہ کے حوالے کردیں۔
جازان ریجن میں بارش اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنریوں اور کوہستانی علاقوں میں مسلسل بارش کی اطلاعات ہیں۔

شیئر: