Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان صدرنے دورہ پاکستان کی دعوت مسترد نہیں کی،ایاز صادق

لاہور...اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان کی قیادت بخوبی آگاہ ہے کہ اس کے ہند سے جتنی مرضی اچھے تعلقات ہو جائیں لیکن پاکستان کے بغیر اس کے حالات میں بہتری نہیں آسکتی۔ افغان صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو مسترد نہیں کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ افغانستان کے بعد اشرف غنی پاکستان آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات ہرگزخراب نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ کا قلمدان وزیر اعظم کے پاس ہے۔ سرتاج عزیز مشیر خارجہ کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی کی طرف سے سرحد پر جو کچھ ہواوہ بہت برا ہوا ۔ پاکستان کی طرف سے اس کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔وزارت خارجہ نے افغانستان سے اس پر جواب طلب کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ہوں ۔ چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن آئے کیونکہ افغانستان امن پاکستان میں امن کی ضمانت ہے ۔  

 

شیئر: