Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ اور محنت قوانین کی خلاف ورزیاں، 14ہزار غیر ملکیوں کو قید، جرمانے اور بیدخلی کی سزا

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روزگار مہیا نہ کیا جائے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے رواں سال 25 نومبر سے 24  دسمبر کے دوران اقامہ، محنت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 14 ہزار 42 مقامی شہریوں اورغیرملکیوں کے خلاف قید، جرمانے اور بے دخلی کے احکام جاری کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں تمام شہریوں اورغیرملکیوں کو ہدایت کی کہ ’وہ انفرادی، کسی کمپنی یا ادارے کے نمائندے کی حیثیت سے اقامہ، محنت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ دیں‘۔
’قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روزگار مہیا کیا جائے اور نہ ان کی رہائش کا بندوبست کریں۔ انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے چھپانے کا بھی کوئی حربہ بھی اختیار نہ کیا جائے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے تمام شہریوں اورغیرملکیوں سے اپیل کی کہ’ جب بھی ان کے علم میں اقامہ یا محنت یا سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی فرد آئے تو پہلی فرصت میں اس کی اطلاع دیں‘۔

شیئر: