Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا

 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 192.42 ریال رہی ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر دو جنوری کو سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 219.91 ریال ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط والا سونا استعمال کیا جاتا ہے ایک گرام کی قیمت 192.42 ریال رہی۔ سنیچر اوراتوار کو بھی 21 قیراط ایک گرام سونا اسی قیمت پر دستیاب تھا۔
22 قیراط ایک گرام سونا 201.59 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 164.93 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت1,847.26 ریال رہی۔
22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی 1,935.22 ریال اور 24 قیراط کی گنی 2,111.15 ریال میں دستیاب تھی۔

شیئر: