Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونا مہنگا،21 قیراط ایک گرام کی قیمت 192.42 ریال

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 219.91 ریال ہو گئی( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر 31 دسمبرکو بھی مارکیٹ کھلنے کے آغاز سے ہی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 219.91 ریال ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط والا سونا استعمال کیا جاتا ہے ایک گرام کی قیمت 192.42 ریال رہی۔ جمعے کو21 قیراط ایک گرام سونا 191.47 دستیاب تھا۔
22 قیراط ایک گرام سونا 201.59 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 164.93 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور1,847.26 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔
22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 1,935.22 ریال اور 24 قیراط کی گنی کی قیمت 2,111.15 ریال رہی ہے۔

شیئر: