Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں دھماکے ،3اہلکار زخمی

پشاور... پشاور میں پیر کو چمکنی کے علاقے میں دھماکے سے3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خٹکو پل کے قریب سی ٹی ڈی کی گاڑی کے گزرتے ہی زوردار دھماکہ ہوا۔ سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے،گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک پر نصب تھا۔ دریں اثناءپشاور کے علاقے شم شتو میں سرکاری اسکول کے باہر بم دھماکا ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ بم اسکول کی بیرونی دیوار کے ساتھ مرکزی دروازے کے قریب نصب تھا ،دھماکے سے اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

 

شیئر: