Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس آر ایم جی اور بلوم برگ میڈیا کے معاہدے میں مزید توسیع

مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے میڈیا گروپ سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) اور بلوم برگ میڈیا نے کوئیک ٹیک سٹریمنگ نیوز پلیٹ فارم کے عربی ایڈیشن اشرق کوئیک ٹیک کے آغاز کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کی ہے۔ 
ایس آر ایم جی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عالمی سرمایہ کاری میں بااثر شخصیات کو اکٹھا کرنے کی غرض سے بلوم برگ انویسٹ سمٹ پہلی مرتبہ سعودی عرب میں اکتوبر 2023 میں منعقد کی جائے گی، جس کے ایجنڈے کی مزید تفصیلات کا اعلان آئندہ مہینوں میں کیا جائے گا۔
انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اشرق کوئیک ٹیک پلیٹ فارم نمایاں بین الاقوامی خبروں کا احاطہ کرے گا، جس میں بلوم برگ کی ڈیٹا سے چلنے والی کاروباری خبروں کے تعاون سے کاروبار پر توجہ دی جائے گی۔
نیا پلیٹ فارم، جس کا ہدف مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر کے نوجوانوں اور عربی بولنے والے سامعین ہوں گے، بلوم برگ کوئیک ٹیک سے ترجمہ شدہ اصل مواد کے علاوہ اصل دستاویزی فلمیں، خبروں کے پروگرام، ڈیٹا ویژولائزیشن اور عالمی واقعات کی لائیو کوریج سمیت نئی پیشکشیں فراہم کرے گا۔
ایس آر ایم جی کے مطابق اشرق نیٹ ورک میں نیا اضافہ اہم ترین عالمی اور علاقائی موضوعات پر اپ ڈیٹس پیش کرے گا، جبکہ اشرق بزنس بلوم برگ کے ساتھ مالیاتی اور کاروباری خبروں کا گہرائی سے احاطہ کرتا رہے گا۔
ایس آر ایم جی کی حکمت عملی کے مطابق نیا آن لائن اور سماجی پلیٹ فارم، جو اشرق بزنس پر بلوم برگ پلیٹ فارم کے ساتھ دستیاب ہو گا، سامعین کو جدید فارمیٹس میں خبروں کا تجربہ کرنے کی اجازت دے گا۔
ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا راشد الراشد نے کہا: ’بلوم برگ میڈیا کے ساتھ ہمارا تازہ ترین تعاون ہمارے کامیاب منصوبے، بلومبرگ کے ساتھ اشرق بزنس، پر استوار ہے، جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں بہترین عالمی پلیٹ فارمز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے وژن کو ظاہر کرتا ہے، جو ہمارے نوجوان سامعین کو اس قابل بناتا ہے اعلیٰ معیار کے پریمیم مواد، معلومات اور تجزیہ تک اس فارمیٹ میں رسائی حاصل کریں۔
اشرق کوئیک ٹیک ہمارے وژن کا نمائندہ ہے اور اسے متعدد پلیٹ فارمز پر جدید اور بھرپور مواد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
بلوم برگ میڈیا کے سی ای او ایم سکاٹ ہیونز نے کہا: ’یہ لانچ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ خطے کی کاروباری برادریوں میں اعلیٰ معیار کی کاروباری اور مالی خبروں اور تجزیے کے لیے شدید خواہش ہے۔‘
ہمیں یقین ہے کہ عربی بولنے والے سامعین اشرق کوئیک ٹیک کی عالمی بصیرت کی قدر کریں گے۔‘
تازہ ترین اعلان ایس آر ایم جی اور بلومبرگ میڈیا کے درمیان معاہدے کی توسیع ہے، جس میں بلوم برگ کے ساتھ اشرق بزنس کا آغاز شامل ہے، ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو عربی بولنے والے سامعین کے لیے مشرق وسطیٰ میں معیشت، بازاروں اور کمپنیوں کے بارے میں خبریں اور تجزیہ فراہم کرتا ہے۔
نومبر 2020 میں شروع کیا گیا اشرق نیٹ ورک ایک 24/7 ملٹی پلیٹ فارم عربی نیوز نیٹ ورک ہے جس کی رسائی عرب دنیا اور اس سے باہر ہے۔

شیئر: