Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلابی پانی میں دو افراد ڈوب گئے، دو کو بچا لیا گیا

شہری دفاع کا کہنا ہے برساتی نالوں کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں شہری دفاع کے اہلکاروں نے عسیر، قصیم اور مدینہ منورہ میں سیلابی پانی میں پھنس جانے والے دو افراد کو ڈوبنے سے بچالیا جبکہ دو افراد ہلاک ہوگئے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’وادی ذھبان کے نشیبی علاقے جبکہ مدینہ منورہ میں بھی بارش کے جمع پانی میں ڈوبنے والے دو افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں‘۔
القصیم شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ’ سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے دو افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا‘۔  
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’تنبیہ کے باوجود مقامی شہری حفاظتی تدابیر کی پابندی  نہیں کررہے ہیں۔ شہری اور مقیم غیر ملکی سیلابی پانی کے قریب خیمے نہ لگائیں ۔ سیلابی ریلے کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔ نشیبی مقامات پر جمع بارش کے پانی کے قریب نہ جائیں‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ’ شاہراہوں سے سفر کیا جائے۔ برساتی نالوں کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔ بچوں کو نشیب میں جمع بارش کے پانی کے  قریب کھیلنے سے روکیں۔ وادیوں اور گہرے آبی ذخائر میں بارش کے  دوران تیراکی سے  گریز کیاجائے‘۔

شیئر: