Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلابی ریلے میں پھنسے بچے کو بچانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بچہ پانی کے ریلے میں پھنسا تھا۔ چاروں طرف پانی تھا ( فوٹو سکرین شاٹ العربیہ)
سعودی عرب کے مدینہ ریجن میں سیلابی ریلے میں پھنسے ایک بچے کو بچانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے بچے کو نکالنے کے لیے جس منفرد انداز سے کوشش کی گئی اس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
بچہ پانی کے ریلے میں پھنسا تھا۔ چاروں طرف پانی تھا اور وہ ایک اونچی جگہ پر کھڑا مدد طلب کر رہا تھا۔
 مقامی نوجوان اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب رہے۔ تختوں کی مدد سے ایک عارضی پل بنا کر بچے تک پہنچے اور اسے کنارے تک لے آئے۔
بچے کو بچانے کی کارروائی کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد کنارے پر جمع ہو گئی اور انہوں نے تالیاں بجا کر اس کوشش کو سراہا۔
یاد رہے کہ مدینہ منورہ اور اس کی متعدد کمشنریوں میں کئی روز سے موسلا دھار بارش کی زد میں ہیں۔
شہری دفاع کے اہلکار مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو انتباہ کر رہے ہیں کہ وہ خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔ انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں اور کسی بھی حالت میں ایسے علاقے کے قریب نہ جائیں جہاں بارش کا پانی جمع ہو۔ 

شیئر: