Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جورجینا سٹائل کے میک اپ کی خواتین میں مقبولیت، بیوٹی پارلرز پر رش

پلاسٹک سرجری کرنے والے بھی اس رواج کو ہوا دے رہے ہیں ۔ (فوٹو اخبار 24)
تزئین و آرائش  کے سعودی کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد الزہرانی نے کہا ہے کہ مملکت میں رونالڈو کی دوست جورجینا کے میک سٹائل نے دھوم مچائی رکھی ہے۔ بے شمار خواتین النصر کلب کے پرتگالی فٹبالر رونالڈو کی دوست جیسا میک اپ کرانے کے لیے بیوٹی پارلرز پر رش کیے ہوئے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر الزہرانی کے مطابق بیوٹی پارلرز پر خواتین کا رش ظاہر کرتا ہے کہ سعودی خواتین کو اس بات کا پورا بھروسہ ہے کہ جورجینا جس قسم کا میک اپ کراتی ہیں اور ان کے میک اپ میں آرائش کا جو سامان استعمال ہوتا ہے، وہ معیاری ہے۔ 

سن رسیدہ خواتین کو خاص قسم کے میک اپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)

الزہرانی نے کہا کہ پلاسٹک سرجری کرانے والی بہت ساری خواتین کو سن رسیدگی کی وجہ سے خاص قسم کے میک اپ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایسی خواتین جن کی شکل و صورت وزن گھٹانے کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔ انہیں بھی خاص میک اپ چاہیے ہوتا ہے۔ اسی طرح سے زچگی کے بعد پیدا ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بھی اس کی ضرورت رہتی ہے۔ 
الزہرانی کا کہنا ہے کہ بعض خواتین پلاسٹک سرجری کے چکر میں صرف اس لیے پڑ گئی ہیں تاکہ ان کی شکل و صورت جورجینا یا فیشن سٹار کایلی جیسی ہو جائے۔ ایسی خواتین ایک طرح سے جنونی کیفیت میں مبتلا ہوتی ہیں اور ان  کی خواہش ہوتی ہے کہ ڈاکٹر پلاسٹک سرجری کر کے ان کی شکل و صورت ویسی کر دیں جیسی کسی مقبول ترین سٹار یا مشہور شخصیت کی ہو۔ 
ڈاکٹر الزہرانی کا کہنا ہے کہ اس رواج کو ہوا دینے میں ان ڈاکٹروں کا بھی بڑا حصہ ہے جو دولت کمانے کے چکر میں مشہور شخصیات جیسی شکل و صورت بنوانے کی خواہش مند خواتین کو ان کی خواہش پوری کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: