Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں پاکستانی کو سردی سے بچانے کے لیے معمر سعودی نے اپنی چادر اوڑھا دی

سوشل میڈیا پر صارفین سعودی شہری کے انسانیت اقدام کو سراہا رہے ہیں( فوٹو العربیہ)
مدینہ منورہ مسجد نبوی میں معمر سعودی شہری نے پاکستانی زائر کو سردی سے بچانے کے لیے اپنی چادر اوڑھا دی۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’مدینہ منورہ کے رہائشی معمر سعودی شہری شیخ جبیر بن حمود الوصیف المخلف مسجد نبوی میں نماز کے بعد قرآن مجید پڑھ رہے ہیں جبکہ ان کے برابر میں پاکستانی زائر سو رہا تھا جب اسے سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے دیکھا تو اپنی چادر اتار کر اسے اوڑھا دی‘۔  
سوشل میڈیا پر صارفین سعودی شہری کے اس انسانیت اقدام کو سراہا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’کاش تمام افراد انسانیت نوازی کے اس جذبے سے سبق لیں‘۔  

شیئر: