Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریاض اور واشنگٹن کی شراکت داری عالمی استحکام کے لیے ضروری‘

امریکہ اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ ضرورت کے وقت کھڑے رہے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
امریکہ  میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ’ امریکہ، سعودی عرب کا سٹرٹیجک پارٹنر ہے اور اس کے ساتھ ہمارے تعلقات طویل عرصے سے ہیں‘۔ 
العربیہ اورسبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر نے کہا کہ ’ریاض اور واشنگٹن کی شراکت داری دنیا کو زیادہ مستحکم بناتی ہے‘۔
شہزادی ریما بنت بندر نے ورلڈ اکنامک فورم  2023 کے دوران مباحثے مں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ’ بعض اوقات ممالک کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں لیکن ایک مضبوط شراکت داری بھی ہوتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’امریکہ اور سعودی عرب 80 سال سے دوست ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ ضرورت کے وقت اور اہم مواقعوں پر شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں‘۔
سعودی سفیر نے مملکت کی افرادی قوت میں خواتین کی زیادہ تعداد کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ ’سعودی خواتین کی افرادی قوت 37 فیصد تک پہنچ گئی ہے‘۔
یاد رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم میں سعودی وفد وزیر خارجہ شہزادہ فیصل  بن فرحان کی  قیادت میں شریک ہے۔ شہزادی ریما بنت بندر بھی شامل ہیں۔ 
سعودی وفد وژن 2030 کے تناظر میں ہونے والی پیشرفت اجاگر کررہا ہے۔ 

شیئر: