سعودی عرب کے کن شعبوں میں تیزی سے ملازمتیں بڑھ رہی ہیں؟
جمعرات 19 جنوری 2023 5:18
امارات میں سیلز کی ملازمتیں تیزی سے بڑھتی ہوئی ملازمت میں سرفہرست تھیں( فوٹو عرب نیوز)
لنکڈ ان کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ سیلز، ٹیکنالوجی اور پائیداری سعودی عرب میں تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ماحولیاتی خدشات کمپنیوں کی بھرتی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس میں ماحولیاتی مینیجر مملکت میں سب سے تیزی سے بڑھنے والا سکاؤٹڈ جاب ٹائٹل ہے۔
بیک اینڈ ڈویلپر، سیلز کے نمائندے اور انسانی وسائل کے آپریشنز نے بھی ٹاپ ٹین کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔
ٹیک رولز کی بڑھتی ہوئی مانگ اس خطے میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی، ڈیٹا اور آٹومیشن پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی عکاسی کرتی ہے۔
لنکڈ ان کی پریس ریلیز کے مطابق سعودی عرب میں سرفہرست 10 میں سے چار کردار سائبر سکیورٹی، ڈیٹا اینالیسز اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ ڈومینز میں تھے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ انسانی وسائل اور ٹیلنٹ کے حصول کے کردار ملک میں نئے ٹیلنٹ کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں سیلز کی نوکریاں تیزی سے بڑھتی ہوئی ملازمت میں سرفہرست تھیں۔
متحدہ عرب امارات میں فائلنگ کلرک دوسرے نمبر پر تھا۔ اس کے بعد فرنٹ اینڈ ڈویلپر، ٹیلی سیلز سپیشلسٹ اور ریئل سٹیٹ ایجنٹ۔
متحدہ عرب امارات میں ہوائی جہاز کے مکینکس، امیگریشن کنسلٹنٹس اور کسٹمر مینیجرز کے ساتھ بلاک چین ڈویلپرز کی بھی مانگ تھی۔
پریس ریلیز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دسمبر 2022 کے دوران ملازمتوں میں کمی ہوئی۔ پچھلے سال کے اسی مہینے میں بھرتی میں 10.1 فیصد کمی کے ساتھ جس میں کورونا کی وبا کے بعد بھرتی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔