Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرولیم مصنوعات میں تبدیلی کرنے پر5 برس قید

پیٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کرناجرم شمارہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مقررہ نرخوں والی تیل مصنوعات کی کسی بھی قسم کی اصلیت تبدیل کرنا قانونا جرم ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیول کی کسی بھی قسم میں ملاوٹ کرکے اس کی اصلیت تبدیل کرنے کی صورت میں صارفین کے ذہنوں میں یہ  پیغام جاتا ہے کہ متعلقہ قسم کی قیمت متعین نہیں ہے اور یہ بات خلاف حقیقت ہے کیونکہ تیل کی تمام قسموں کی قیمتیں متعین ہیں۔ 
تیل مصنوعات میں خام تیل، ہوائی جہاز کا فیول، مٹی کا تیل، ڈیزل، موبل  آئل اور تارکول سب شامل  ہیں۔ ان میں سے کسی کی بھی اصلیت کو تبدیل کرنا سنگین جرم ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ جو شخص بھی مقررہ قیمت والی تیل کی کسی بھی قسم کی اصلیت تبدیل کرکے یہ تاثر دے گا کہ وہ تیل کی ایسی قسم ہے جس کی قیمت متعین نہیں ہے اسے 5 برس تک قید اورجرمانے کی سزا ہوگی۔
جرمانہ تیل کی مبینہ قسم کی عالمی مارکیٹ قیمت کے حساب سے تین گنا زیادہ لیا جائے  گا۔ دوبارہ ایسی حرکت کرنے پر سزا دگنی ہوگی اور تبدیل  شدہ تیل ضبط کرلیا جائے گا۔

شیئر: