Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرنے پر شہری گرفتار

ملزم کو شناخت کے بعد فوری طور پرحراست میں لیا گیا (فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن میں پولیس نے سوشل میڈیا پرایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سبق نیوز نےمحکمہ امن عامہ کے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک شخص کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی گئی‘۔
 پولیس کا کہنا تھا کہ’ سوشل میڈیا پراپ لوڈ ہونے والی وڈیو میں لڑکی کو ہراساں کیا جارہا تھا جس پر ملزم کو شناخت  کے بعد فوری طور پرحراست میں لیا گیا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزم کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد اس کا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کو بھیجا گیا ہے جہاں مزید تحقیقات کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔ 

شیئر: