Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں فلپائنی ملازمہ کا زیادتی کے بعد قتل، نعش جلا دی

سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے ’ ملزم کویتی شہری ہے، اقبال جرم کرلیا‘۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
کویت میں فلپائن کی ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ملزم نے واردات کے ثبوت مٹانے کے لیے نعش جلا دی۔
کویتی جریدے الرای کے مطابق  کویتی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’چوبیس گھنٹے سے کم وقت میں فلپائنی ملازمہ کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔ قانونی تقاضے پورے کرکے اس سے قتل کے محرکات کے حوالے پوچھ گچھ کی گئی ہے‘۔
پولیس کو فلپائنی ملازمہ کی نعش السالمی روڈ پر ملی تھی۔ اس کے سر پر ضرب لگی تھی ۔اہلکاروں نے شواہد اکھٹے اور فنگر پرنٹس حاصل کرلیے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملازمہ کا تعلق فلپائن سے ہے اور اس کے خلاف ھروب کا کیس درج تھا۔
سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ’ ملزم کویتی شہری ہے۔ اس نے اقبال جرم کرلیا‘۔
 پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق’ فلپائنی ملازمہ ’امید‘ سے تھی۔ ملزم اور جنین کا ڈی این اے کیا جارہا ہے‘۔
پولیس تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کم عمر ہے۔ اس نے زیادتی کے بعد فلپائنی خاتون کو قتل کیا اور پھر نعش نذر آتش کردی۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: