Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گلوکار طلال الشہیل میوزک انڈسٹری کے بارے میں پرامید

میرے ساتھ بینڈ میں سب سعودی دوست ہیں جو ڈیبیو شو میں پرفارم کر رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیپٹل انٹرٹینمنٹ کمپنی کے تخلیقی ڈائریکٹر طلال الشہیل کا کہنا ہے کہ مملکت میں اب ایسے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جو کبھی فنکاروں کے لیے دور کا خواب تھا۔
عرب نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سعودی گلوکار اپنے ڈیبیو شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کافی جذباتی ہو گئے جب ان کے بینڈ ٹرپ لون نے گزشتہ ہفتے جیکس ڈسٹرکٹ میں پرفارم کیا۔

طلال الشہیل نے نیویارک فلم اکیڈمی سے تین پروگراموں میں گریجویشن کیا۔ فوٹو عرب نیوز

گلوکار نے اعتراف کیا کہ یہ صنعت ابھی نئی ہے اور تخلیق کاروں کے لیے کاروبار اور تکنیکی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے جب کہ گزشتہ 13 سال سے یہ کام میرے لئے ایک چیلنج تھا۔
انہوں نے  بتایا کہ میں نے یہ منصوبہ 13 سال قبل شروع کیا  اور میرے اس بینڈ نے مختلف لائن اپ کے ساتھ چار بار اپنا نام تبدیل کیا۔ اسے اٹھانا اور چلانا اور شو کرنا بہت مشکل تھا۔
ہم سب جانتے ہیں کہ  اب یہاں موسیقی کے  پروگرام کرنے میں مسائل نہیں، اب اس کی اجازت ہے ، وسائل ہیں اور انفراسٹرکچر موجود ہے لہذا ہم نے اپنے بینڈ کو یکجا کیا اور اس پر  سخت محنت کی ہے۔

ہم ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں اور پروڈکشن، پرموشن کے لیے پرعزم ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی گلوکار طلال الشہیل نے نیویارک فلم اکیڈمی سے تین پروگراموں میں گریجویشن کیا جن میں فلم سازی اور پروڈکشن میں بالترتیب دو ماسٹر آف فائن آرٹس کے علاوہ سینماٹوگرافی میں ڈپلومہ لیا ہے۔
طلال کے کیریئر میں امریکہ میں سراہی جانے والی میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری بھی شامل ہے جو 2014 میں  یاہو میوزک اور رولنگ سٹون کی میوزک ویڈیوز کی ٹاپ 20 فہرست اور 2018 میں بہترین ویڈیو کمرشل کے لیے مملکت کے پاینرز مارکیٹنگ ایوارڈ  میں نمایاں تھی۔
طلال الشہیل نے مزید بتایا  کہ ان کا موسیقی کا سفر اس وقت شروع ہوا جب وہ متحدہ عرب امارات میں اپنے قریبی دوست محمد الشیبی کے ساتھ کالج میں تھے اور وہ اس وقت ٹرپ لون گروپ میں شامل ہیں۔

طلال اپنے ڈیبیو شو میں کافی جذباتی ہو گئے جب انہوں نے یہاں پرفارم کیا۔ فوٹو عرب نیوز

الشہیل نے بتایا کہ میرے دوست الشیبی کا خیال تھا کہ یہاں میوزک کا کیریئرممکن نہیں اس لیے انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا جب کہ میں اپنے عزم پر قائم رہا اور امریکہ میں رہنا اور کام کرنا چاہتا تھا اور جب میں نے محسوس کیا کہ اب یہاں اس کی اجازت ہے اور انفراسٹرکچر ہے تو اب یہ ممکن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھ سب سعودی دوست ہیں جو ڈیبیو شو میں پرفارم کر رہے ہیں۔ ہم ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں اور پروڈکشن، پرموشن کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں ہمارے پہلے شو میں شائقین کی طرف سے اتنے اچھے ردعمل کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب میں راک این رول کے بہت سے بڑے ناموں نے اس پروجیکٹ میں حصہ لیا اور سب نے ہماری حوصلہ افزائی کی۔

شیئر: