Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی طلبہ میں 10 ہزار سکول بیگز کی تقسیم کا منصوبہ مکمل

شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کو مزید گرم ملبوسات فراہم کیے گئے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے  نئے تعلیمی سال کے حوالے سے لبنان میں شامی طلبہ کے لیے سکول بیگ تقسیم منصوبہ مکمل کرلیا۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے شمالی لبنان کی کمشنری عکار کے متعدد سکولوں کے طلبہ میں دس ہزار بیگ تقسیم کیے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے لبنان کے متعدد علاقوں میں موجود شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کو مزید گرم ملبوسات فراہم کیے۔
شمالی لبنان کے کوہستانی علاقوں، مرجعیون، حاصبیا، صور، زغرتا، المنیہ، الضنیہ، طرابلس، عکار الجبیلیہ اور الکورۃ میں سکونت پذیر شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کو اس سے قبل بھی گرم ملبوسات فراہم کیے گئے تھے۔ 

یمنی کیمپوں میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز نے اس سلسلے میں 1932 واؤچر بھی تقسیم کیے تاکہ  پناہ گزین مقررہ تجارتی مراکز سے اپنی پسند کا سامان خرید سکیں۔
اس سکیم سے  1932 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔ لبنان کےانتہائی ضرورت مند خاندانوں میں بھی واؤچر تقسیم کیے گئے۔ 
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن کی  مارب کمشنری میں نقل مکانی کرنے والے یمنیوں کے کیمپوں میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔
بین الاقوامی تنظیم کے تعاون سے مکمل ہونے والے منصوبےسے 28 ہزار افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔

شیئر: