Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی شہریوں سے دھوکہ دہی، کمپنی کے مالک اور مینجر کو جیل

  شہریوں سے کمپنی اکاؤنٹ میں رقم  جمع کرانے کےلیے کہا گیا ( فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں پبلک پراسیکیوشن نے 296 مقامی شہریوں سے دھوکہ دہی پر پرائیویٹ کمپنی کے مالک اور مینجر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق پرائیویٹ کمپنی مقامی شہریوں کو ’نافس پروگرام‘ کے تحت آن لائن کاروبار اور تجارتی ثالثی کی ٹریننگ دے رہی تھی۔ 
پبلک پراسیکیوشن کے انسپکٹرز نے رپورٹ میں بتایا کہ کمپنی کے مالک اور مینجر نے اپنی کمپنی کا اندراج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے نافس پروگرام میں کرایا تھا۔
مقررہ نظام کے مطابق کمپنی کی ذمہ داری تھی کہ وہ مقامی شہریوں کو ٹریننگ مکمل کرائے اور کوئی فیس وصول نہ کی جائے  تاہم کمپنی کے مالک مینجر نے ٹریننگ کےلیے آنے والے  شہریوں سے جن میں خواتین شامل تھیں کمپنی اکاؤنٹ میں رقم  جمع کرانے کےلیے کہا گیا۔
 مقامی شہریوں کو یہ تاثر دیا گیا کہ جو رقم وہ کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائیں گے وہ فلاحی کاموں میں لگائی جائے گی۔ اگر انہوں نے رقم جمع نہ کرائی تو ایسی صورت میں ٹریننگ کے رزلٹ پر اثر پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ سے یہ بات بھی ریکارڈ پر آئی کہ کمپنی نے مقامی شہریوں کو آن لائن کاروبار یا تجارتی ثالثی کے حوالے سے کوئی خاص ٹریننگ نہیں دی۔ 

شیئر: