Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی کمپنی کسی ملازم کی بیماری کی چھٹی مسترد کر سکتی ہے؟

ملازم کو تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی لینے کا استحقاق ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ’ بیمار ہونے پر ملازم کو تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی لینے کا حق ہے۔ ادارہ  بیماری کی چھٹی مسترد کرنے کا مجاز نہیں‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ’ قانون محنت کی دفعہ 117 میں یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ بیمار ہونے پر ملازم کو تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی لینے کا استحقاق ہے تاہم ادارے کا یہ  حق ہے کہ وہ بیماری کی چھٹی کے لیے منظور شدہ اداروں سے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرے‘۔
علاوہ ازیں وزارت افرادی قوت سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر ایک شخص نے استفسار کیا کہ’ ملازم کی تنخواہ میں سالانہ اضافے کا ضابطہ کیا ہے؟ 
وزارت نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سالانہ اضافے کا معاملہ آجر اور اجیر کے درمیان معاہدے نیز متعلقہ ادارے کے منظور شدہ قواعد و ضوابط کے ذریعے طے ہوتا ہے‘۔

شیئر: