Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں انڈین سنگر لائیو میوزک شوز میں پر فارم کریں گے

منتظمین کا کہنا ہے میوزک فیسٹیول دو سے تین فروری تک منعقد ہو گا ( فوٹو عرب نیوز)
انڈیا کے میلوڈی سنگر کمارسانو، پلے بیک سنگر ایم جی سری کمار، اداکار دلیپ اور بہت سے انڈین آڑٹسٹ جدہ میں لائیو میوزک شوز میں پرفارم کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان  گڈ ہوپ ایونٹس کے چیئرمین جنیس بابو نے جدہ میں سعودی عرب، انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے میڈیا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
دو روزہ میوزک فیسٹیول دو سے تین فروری تک جدہ کے الفروسیہ ڈسٹرکٹ میں اسفان روڈ پر واقع ایکوسٹرین کلب میں منعقد ہو گا۔
منتظمین کو توقع ہے کہ یہ میوزک فیسٹیول  ایشیائی کمیونٹیز سے 35 ہزار سے زیادہ موسیقی کے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔
گڈ ہوپ ایونٹس کے چیئرمین جنیس بابو نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ سعودی عرب بڑے پیمانے پر تفریحی اور ثقافتی تقریبات کی میزبانی کر رہا ہے اور خلیجی خطے کا سب سے بڑا تفریحی مرکز بن رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہم اپنی ایشیائی کمیونٹی کے لیے تقریبات کا ایک ہی معیار متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں‘۔
جنیس بابو نے کہا کہ ’ ہم متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں کیونکہ ہم جدہ میں ہزاروں غیر ملکیوں کے لیے لائیو میوزک پرفارمنس کا اہتمام کرتے ہیں خاص طور پر انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش سے‘۔
دو فروری کو ساؤتھ انڈین نائٹ میں ملیالم سنیما کے پسندیدہ اداکار دلیپ، گلوکار سری کمار، نادرشاہ، کوٹیام نصیر، رنجینی جوس، امروتھا سریش، فضیلہ بانو، مہیش کنجومون اور دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
تین فروری کو بالی وڈ نائٹ میوزک فیسٹیول کی قیادت مشہور موسیقاروں جیسے سانو اور رچنا چوپڑا جب کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مختلف فنکاروں کی جانب سے کی جائے گی۔
دو روزہ میوزک فیسٹیول کے ٹکٹوں کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وی وی آئی پی، ڈائمینڈ، گولڈ اور سلورکیٹیگریز میں ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔
بالی ووڈ میوزک ایونٹس مقامی ایونٹ کیلنڈرز پر بار بار چلنے والی تھیم ہیں۔ جمعے کو جدہ میں مکان میوزک سینٹر نے مقامی فنکاروں اور بینڈوں کی مدد کے لیے انڈین تھیم پر مبنی میوزک نائٹ کا اہتمام کیا تھا۔
انڈین موسیقی کے شائقین کو بالی ووڈ کی معروف دھنوں اور موسیقی کی دیگر انواع کے ساتھ پیش کیا گیا۔
تھیم والی رات مکان کے ثقافتی پروگراموں کے کیلنڈر کا حصہ تھی جس کے دوران مقامی بینڈز نے عربی اور لاطینی موسیقی سمیت انواع کی نمائش کی۔

شیئر: