Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں مقامی فنکاروں اور بینڈز کے لیے انڈین تھیم پر میوزک نائٹ

تھیم نائٹ مکان میوزک سینٹر کے ثقافتی پروگراموں کے کیلنڈر کا حصہ تھی(فوٹو :عرب نیوز)
مکان میوزک سینٹر نے جدہ میں مقامی فنکاروں اور بینڈز کے لیے انڈین تھیم پر مبنی میوزک نائٹ کا اہتمام کیا۔
عرب نیوز کے مطابق انڈین موسیقی کے شائقین کو بالی ووڈ کی معروف دھنوں اور موسیقی کی دیگر انواع کے ساتھ پیش کیا گیا۔
تھیم نائٹ مکان میوزک سینٹر کے ثقافتی پروگراموں کے کیلنڈر کا حصہ تھی جس کے دوران مختلف قسم کے مقامی بینڈز عربی اور لاطینی موسیقی سمیت انواع کی نمائش کرتے ہیں۔
مکان میوزک سینٹر کے سی ای او اور شریک بانی کارکاشان نے کہا کہ ’ہم نے گذشتہ چار سال میں مقامی موسیقی کے منظر کو بڑھانے اور موسیقی سیکھنے اور شوق رکھنے والوں کے لیے جگہ فراہم کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’تھیمڈ ویک اینڈ ایونٹس کے علاوہ مکان میوزک کے اسباق، سٹوڈیو پروڈکشن، ایونٹس اور آرٹسٹ مینجمنٹ سمیت مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد اپنے میوزک سینٹر کو بین الاقوامی سطح پر مسابقتی بنانا اور ثقافتی موسیقی کے تنوع کو پھیلانا ہے‘۔
عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے دی گروو ٹاؤن بینڈ کے شریک بانی باسسٹ فردوس عامر نے کہا کہ مکن فنکاروں کی اس حد تک حوصلہ افزائی کرتا ہے جہاں وہ باقاعدگی سے تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔ مزید برآں، وہ بہترین میوزک انسٹرکٹرز کی ایک وسیع لائن اپ کے ساتھ ایک میوزک سکول پیش کرتے ہیں‘۔

مکان ہمیشہ سے  پرفارم کرنے کے لیے ایک شاندار جگہ رہی ہے (فوٹو:عرب نیوز)

ان کے ساتھی شریک بانی ڈرمر رزین رفیق نے کہا کہ ’سعودی موسیقی کا منظر پچھلے چار یا پانچ سالوں میں ایک طویل سفر طے کر چکا ہے۔ سعودی سامعین نے قبولیت کی جو سطح دکھائی ہے وہ غیر معمولی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ مکان ہمیشہ سے ہی پرفارم کرنے کے لیے ایک شاندار جگہ رہی ہے۔ جدہ میں پرفارم کرنا ہماری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔ انڈین موسیقی کی رات خوبصورت اور دلکش تھی۔ مختلف قومیت کے لوگ ہمیں سننے آئے تھے‘۔

شیئر: