Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب گیس پیداوار 60 فیصد تک بڑھانے کے لیے کوشاں‘

مملکت میں چار ہزار کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی ( فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب گیس کی پیداوار 60 فیصد تک بڑھانے کے لیے کوشاں ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’ماحول دوست توانائی، تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کی حکمت عملی پر کام کیا جارہا ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  پیر کوخود کفالت نمائش 2023 کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’  سعودی عرب گیس کی پیداوار میں 60 فیصد تک اضافے کے لیے کوشاں ہے۔ اس مقصد کے لیے چار ہزار کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی‘۔ 
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا تھا کہ’ پیر 30 جنوری کو جس انرجی لیب کا افتتاحی کیا گیا ہے اس پر تقریبا ایک ارب ڈالر کا سرمایہ لگا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں کےدوران سعودی عرب میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
سعودی  حکام کے مطابق ’قدرتی گیس کے نئے ذخائر کا انکشاف وسطی، شمالی اور مشرقی ریجنوں کے علاوہ صحرائے ربع الخالی میں ہوا ہے‘۔

شیئر: