Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گیس پیداوار میں تیسرے نمبر پر

دس برسوں کے دوران گیس پیداوار میں 47 فیصد کا اضافہ کیا ہےفوٹو: سوشل میڈیا
سعودی وزارت توانائی کے مطابق سعودی عرب دنیا بھر میں سب سے زیادہ گیس نکالنے والے ممالک میں 2030 تک تیسر نمبر پر آجائے گا۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی عرب 2018 میں گیس نکالنے والے ممالک میں نویں نمبر پر تھا۔
بی پی کمپنی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب 2018 میں قدرتی گیس نکالنے والے ممالک میں پوری دنیا میں نویں نمبر پر تھا۔
 2018 میں 112.1ارب مکعب میٹر گیس نکالی تھی۔ یہ اس وقت گیس کی کل عالمی پیداوار کا 2.9 فیصد تھا۔2018 میں دنیا بھر میں 3.87 ٹریلین مکعب میٹر گیس نکالی گئی۔

سعودی عرب 2018 میں  گیس نکالنے والے ممالک میں نویں نمبر پر تھا۔فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی عرب نے حالیہ دس برسوں کے دوران قدرتی گیس کی پیداوار میں 47 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔2008 میں 76.4ارب مکعب میٹر گیس نکال رہا تھا۔ 2009 میں پیداوار 74.5 ارب مکعب میٹر رہی۔ 
 2010 میں 83.3 ارب مکعب میٹر، 2011ءمیں 87.6 ارب مکعب میٹر، 2012 میں 94.4 ارب مکعب میٹر، 2013 میں 95 ارب مکعب میٹر، 2014 97.3ارب مکعب میٹر، 2015 میں 99.2ارب مکعب میٹر، 2016 میں 105.3ارب مکعب میٹر ، 2017 میں 109.3ارب مکعب میٹر اور 2018 میں 112.1ارب مکعب میٹر گیس نکالی گئی۔
دنیا کے دس ممالک نے 2018 میں گیس کی کل عالمی پیداوار کا 70.3 فیصد کا ریکارڈ قائم کیا۔

شیئر: