Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کئی غیر قانونی ورکشاپس سیل، تفتیشی مہم جاری

میونسپلٹی کا کہنا ہے غیر قانونی تارکین کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے مقامی میڈیا کی رپورٹ پر شہر میں غیر قانونی ورکشاپس کی سرگرمیوں کا نوٹس لیا ہے۔ تفتیشی مہم تیز کردی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی میں ابلاغ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد البقمی نے بتایا کہ ’روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرکےغیر قانونی ورکشاپس سیل کی جارہی ہیں‘۔ 
محمد البقمی نے کہا کہ ’اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ اداروں کے تعاون سے مشترکہ کارروائی کے ذریعے غیر قانونی تارکین کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’میونسپلٹی وزارت بلدیات ودیہی و آباد کاری امورکے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کو بدنما ماحول سے بچا رہی ہے‘۔
میونسپلٹی چاہتی ہے کہ’ سعودی وژن 2030 کے مطابق زندگی کا معیار بلند ہو اور شہر کا ہر علاقہ خوشنما نظر آئے‘۔

شیئر: