Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چارجنگ کے دوران موبائل پھٹنے سے لڑکی زخمی

بچی چارجنگ پرلگا موبائل ہاتھ میں پکڑے ہوئے سوگئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی کمشنری رفحا میں چارجنگ پرلگا ہوا موبائل پھٹنےسے 13 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔  
عربی روزنامہ ’عکاظ‘ کے مطابق بچی کے باپ کا کہنا تھا کہ گھر کے تمام افراد سوئے ہوئے تھےاچانک بیٹی کی چیخ و پکار سے سب بیدار ہوگئے۔ ہم یہ دیکھ  کر خوفزدہ ہوگئے کہ بچی کے ہاتھ میں موبائل ہے اور اس سے شعلے نکل رہے ہیں۔ 
متاثرہ باپ نے مزید بتایا کہ اس کی بیٹی موبائل ہاتھ میں لیے ہوئے تھی جو چارجر سے جڑا ہوا تھا اسی حالت میں اسے نیند آگئی۔اس کی آنکھ اس وقت کھلی جب موبائل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس کا ہاتھ آگ کے شعلوں سے جھلسنے لگا۔ 
باپ فوری طور پر بچی کو رفحا جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی سینٹر میں لے گیا۔ معائنے کے لیے بچی کو ہڈیوں کے امراض کے  ماہر ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا گیا۔  
باپ کاکہنا ہے کہ صرف میری بیٹی ہی نہیں بلکہ پانچ افراد پر مشتمل  پورا خاندان مذکورہ حادثے میں جان کی بازی ہار سکتا تھا۔ 

شیئر: