Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرانزٹ ویزے پرمملکت آنے کا سلسلہ جاری ہے

ٹرانزٹ ویزے پرچار روز مملکت میں قیام کرسکتے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے ٹرانزٹ ویزے کی سہولت فراہم کرنے پرمختلف ممالک سے لوگوں کا مملکت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
جدہ ، ریاض اورمدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں پرٹرانزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے جوازات کے خصوصی امیگریشن کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں موجود اہلکار بغیرکسی تاخیر کے ویزہ جاری کرتے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ جوازات کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ ویزے پرآنے والوں کو یہ سہولت فراہم کی جاتی ہے کہ وہ چار دن مملکت میں قیام کرسکیں جبکہ ویزے کی مدت 90 روز کی ہوتی ہےتاہم قیام کی مدت ختم ہونے سےقبل انہیں مملکت سے نکل جانا ہوگا۔
سعودی عربین ائیرلائن یا ناس ائیر کے ذریعے آنے والوں کو مملکت کے لیے مفت ٹرازٹ ویزہ فراہم کیاجاتا ہے۔ ٹرانزٹ ویزے پرآنے والوں کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ مملکت کے کسی بھی شہر جاسکتے ہیں۔  

شیئر: